مسائل جھیلتا شہر قائد، ٹیکس ادائیگی میں سب پر بازی لے گیا

ملک کا معاشی حب اور سالہاسال سے مسائل جھیلتا شہر قائد ٹیکس ادائیگی میں سب پربازی لے گیا۔
ملک کی معیشت میں حصہ ڈالنے میں کراچی ایک بار پھرسب پر بازی لے گیا اور اس ضمن میں ایف بی آرکے ٹیکس ڈائریکٹری شہرکی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈائریکٹری کے مطابق صدر مارکیٹ میں ٹیکس فائلرز کی تعداد بہتر ہزار تین سو انتالیس ہے جبکہ دوہزاراٹھارہ میں مارکیٹ نے ستتر ارب بیس لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے، دوسرے نمبر پر رہنے والااسلام آباد کا بلیو ایریا اور تیسرے نمبر پر آنے والی لاہور کی ملتان روڈ مارکیٹ ٹیکس کی رقم کے لحاظ سے کراچی سے بہت پیچھے ہیں۔
یوں تو اسلام آباد کا بلیو ایریا دوسرے نمبر پر ہے لیکن ٹیکس کی رقم کی ادائیگی کراچی سے تقریباً نصف ہے، بلیو ایریا میں پانچ ہزار آٹھ سو چوون فائلرز ہیں جنہوں نے انتالیس ارب ترانوے کروڑ ٹیکس ادا کیا۔
لاہور میں ملتان روڈ مارکیٹ ٹیکس ادائیگی میں تیسرے نمبر پر رہی ہے جس میں فائلرز کی تعداد سترہ ہزار آٹھ سو ہے اور تاجروں نے گیارہ ارب کاٹیکس جمع کرایا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کے ٹیکس کی مجموعی رقم پچاس ارب روپے سے کچھ زائد بنتی ہے جو کہ صدرمارکیٹ کے ستتر ارب کے ٹیکس سے تقریباً ستائیس ارب کم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

