Advertisement

گنے کی فی من قیمت میں 75 روپے کا اضافہ

گنے

گیارہ سال میں گنے کی فی من قیمت میں صرف 75 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے گنے کی خریداری کا ریٹ سال 20-21 میں فی من 200 روپے سرکاری سطح پر مقرر کر دیا اور محکمہ خوارک نے گنے کی قمیت خرید کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

گنے کی دس سالہ قیمت سے متعلق رپورٹ ایوان وزیر اعلی کو ارسال کی گئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ دس سال میں گنے کی فی من قیمت میں صرف 75 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے دوہزار دس میں گنے کی فی من قیمت 125 روپے مقرر کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2011 کے دوران گنے کی فی من قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ 25 روپے فی من کیا گیا جبکہ 2015 سے 2018 تک گنے کی فی من قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسان کی زندگی بدلنے کے تبدیلی سرکار کے دعویداروں نے گنے کی فی من قیمت میں صرف 20 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شوگر مل اور گنا خریداری سنٹرز 200 فی من سے کم قیمت پر گنا نہیں خرید سکیں گےجبکہ گنے کے مقررہ ریٹ پر خریداری نہ کرنے یا کم قیمت دینے والوں کے خلاف شوگر فیکٹری آرڈیننس کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب شوگر فیکٹری کنٹرول آرڈیننس کے تحت حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر کم سی کم تین سال تک قید جبکہ 50 لاکھ تک یومیہ جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version