Advertisement

چینی کی قیمت میں 10 سے 15 فیصد کمی آئے گی، حماد اظہر

Hammad Azhar tweet's on the decline of price of sugar

وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ  چینی کی  موجودہ قیمت میں 10 سے 15 فیصد تک کمی آجائے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مئی کے آخر میں واجد ضیاء کی رپورٹ آئی اور  جولائی میں بتایا گیا کہ چینی کی قلت ہو رہی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ  پنجاب میں جولائی میں تین گنا زیادہ چینی مارکیٹ سے اٹھائی گئی۔ ضرورت سے زیادہ چینی اٹھائے جانے کے باعث 2 سے ڈھائی لاکھ ٹن چینی کا شارٹ فال ہوا۔

انہوں نے کہا میں  پنجاب حکومت کو داد دینا چاہوں گا کہ چینی کی فیزیکل ویریفیکیشن ہو رہی ہے۔ مین نے بارہا درخواست کی کہ سندھ مین بھی فیزیکل ویریفیکیشن کی  جائے تاہم نہیں سنا گیا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار  نے کہا کہ  ہم نے ڈیڑھ لاکھ ٹن سے زائد چینی پنجاب حکومت کے لیے درآمد کی ہے،اس کو کنٹرول ریٹ سے تقسیم کیا جائے گا جس کے باعث اس کی قیمت موجودہ قیمت سے 10 سے 15 فیصد کم ہو گی۔

Advertisement

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ  سندھ نے کہا کہ ہمیں چینی کے درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کرشنگ ڈیٹ کے تعین کے لیے رواں برس 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کےلیے قانون سازی کا کہا ہے۔ کرشنگ میں تاخیر پر 50 لاکھ  روپے یومیہ جرمانہ کیا  جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار   نے کہا کہ  یقین ہے کہ آنے ولے دنوں میں مزید قیمتوں کو کنٹرول کر لیا جائے گا۔ جولائی کے بعد اوپر جانے والی چینی کی قیمتوں پر قابو پالیں گے۔

حماد اظہر نےکہا کہ  آج تک کسی حکومت کی جرآت نہیں ہوئی کہ مافیا کے خلاف کارروائی کی  جائے۔موجودہ  حکومت نے شوگر ملوں کے باہر اعلان کر کے کارروائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ہنڈی اور بے نامی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی ہوئی۔اس کارروائی کے نتیجے میں اب ہم سب کو جمہوریت خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version