Advertisement

کراچی میں جدید سرکلر ریلوے نظام  بنانے کے منصوبے پر اتفاق

planning modern circular railways system in Karachi

وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان لوکل ٹرینوں کے ٹرائل رنز شروع کرنے اور جدید سرکلر ریلوے نظام  بنانے کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کے مابین ہونے والی ملاقات میں کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ہیں۔

وفاقی اور سندھ حکومتوں نے اگلے دو ماہ کے دوران 12 کلو میٹر کے فاصلے پر کراچی میں لوکل ٹرینوں کے ٹرائل رنز شروع کرنے اور اس کے بعد اگلے مرحلے میں جدید سرکلر ریلوے نظام کے ساتھ ہم آہنگی بنانے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو جلد سے جلد شروع کرنے کے لئے وفاقی حکومت سنجیدہ ہے۔

وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے چند مہینوں میں لوکل ٹرینوں کو شروع کرنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version