Advertisement

چینی پورے ملک میں وافر موجود ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت نہیں ہے، چینی پورے ملک میں وافر موجود ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی، کورونا سمیت مہنگائی کی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔

اس دوران حماد اظہر کا کہنا تھا کہچینی یوٹیلیٹی اسٹورز میں 68 روپے فی کلو دستیاب ہے کیونکہ اس بار کرشنگ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے تاہم مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملک کے معروف  صنعتکاروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ  حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں  کے لیے آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  حکومتی فیصلہ سازی کے عمل میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے جس سے   مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم  نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں پیش آنے والے مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی اور  صنعتکاروں سے زراعت کے شعبے میں جدت لانے سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version