مہنگائی کی ہفتہ وار رہورٹ جاری، 0.07 فیصد کمی ریکارڈ

ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نےمہنگائی پرہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.07 فیصدکم ہوئی ہے۔
0.07 فیصد ریکارڈ کمی کے بعد مہنگائی کی شرح 7.68 فیصد پرآگئی ہے جبکہ ایک ہفتےمیں 18 اشیائےضروریہ مہنگی ہوئیں ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے 11 اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہگزشتہ ہفتے 22 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
ادارہ شمرایات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتےمیں چینی اوسط 57 پیسے فی کلومہنگی ہوئی ہے جس کے بعد چینی کی اوسط قیمت 101.49 سے 102.06 روپے فی کلو ہوگئی ہے تاہم آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 69 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

