Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کو شوگر ملز سے چینی کی خریداری میں مشکلات برقرار

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو   وزیراعظم پیکچ کے تحت شوگر ملز سے چینی کی خریداری میں مشکلات برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا ۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی کے مقابلے 15 روپے کلو مہنگی پیشکش موصول  ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  یوٹیلیٹی اسٹور کو فی کلو 91 روپے کے حساب سے بولی موصول ہوئی ۔ ایک شوگر مل سے 4 ہزار ٹن چینی کی پیشکش موصول ہوئی ۔ فی کلو 6 روپے اخراجات کے بعد چینی 97 روپے میں پڑے گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آخری ٹینڈر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی 94 روپے فی کلو میں پڑی تھی ۔ درآمدی چینی یوٹیلیٹی اسٹورز کو 82 روپے فی کلو میں پڑ رہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے 2 ماہ میں 35 ہزار ٹن کے 4 الگ الگ ٹینڈر جاری  کیے  جس میں چینی کے دو ٹینڈر منسوخ  کیے ۔ ایک ٹینڈر میں صرف 4 ہزار ٹن چینی کی خریداری میں کامیابی ملی ، اب 35 ہزار ٹن چینی کا چوتھا ٹینڈر کھولا گیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے نیا پلان سامنے آگیا
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ
Next Article
Exit mobile version