Advertisement

گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر

rate of wheat in Pakistan is again on rising position

پنجاب اسمبلی نے کسانوں کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی فصل کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ا سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں اسمبلی نے زرعی کمیٹی کی سفارشات متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔

اس موقع پرا سپیکر نے محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے پر عملدرآمد کر کے دو ہفتے میں رپورٹ اسمبلی پیش کرنے کا حکم دیا۔

 2 ستمبر 2020ء کو دوران اجلاس رکن اسمبلی جناب صفدر شاکر نے تحریک پیش کی تھی جس میں کہا گیا کہ ایوان صوبہ پنجاب میں زرعی اجناس مثلاً گندم، چاول، مکئی، چناو دیگر پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافے، مناسب ریٹس، کاشتکاروں کے تحفظ، نئی منڈیوں تک رسائی، معیاری بیجوں کی تیار ی، شو گرسیس سے سڑکوں کی تعمیر، زراعت سے متعلق ریسرچ کے فروغ، بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال، کسانوں کا استحصال روکنے اور پانی کے استعمال کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ کے معاملات کو دیکھے۔

ایوان نے یہ تحریک منظور کر لی اور ان ایشوز پر غورو خوض  کے لیے اسپیکر پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں ایگریکلچرل کمیٹی بنائی جس کی دوسری میٹنگ آج پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔

Advertisement

میٹنگ میں سفارشات کی گئیں کہ ہماری 70 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے، ہمارا کسان پہلے ہی پسا ہوا ہے، پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے مشروط ہے۔

میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ  اٹھارویں ترمیم کے بعد فصلوں کی امدادی قیمت مقرر کرنے میں صوبے بااختیار ہیں لہٰذا گندم کی امدادی قیمت دو ہزار روپے فی من مقررکی جائے۔

بعدازاں یہ سفارشات رکن پنجاب اسمبلی میاں شفیع محمد نے ایوان میں پیش کیں جس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹنگ کروائی، تمام ارکان اسمبلی نے کھڑے ہو کر یہ سفارشات متفقہ طور پر منظور کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version