گیس کے شعبے میں اصلاحات کے لئے جامع حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کمیٹی کی پاور ڈویژن کو گیس کے شعبے میں ریگولیٹری اور پالیسی اصلاحات کے لئے جامع حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں کمیٹی کی استعداد کار میں اضافے اور نقصان میں کمی کے لئے مختصر مدت کے اقدامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے تاہم اصلاحاتی ایجنڈے اور فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کی نگرانی کے لئے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔
اس دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مسابقتی گیس مارکیٹ کا روڈ میپ ضروری ہے تاہم مسابقتی روڈ میپ کیلئے نجی شعبے کو فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔
یاد رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء عمر ایوب خان، شبلی فراز، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر پیٹرولیم ندیم بابر اور مختلف ڈویژنوں کے عہدیدار شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News