Advertisement

نیپرا نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور سپلائی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے  بجلی86  پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا معاملہ مؤخرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا معاملہ چیئرمین نیپرا نے  مؤخرکردیا۔

چیئرمین نیپرا نے نامکمل تفصیلات  جمع کروانے  پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی پی اے کی درخواست پر  فیصلہ مؤخر کردیا۔

دوران سماعت  چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ  آئیسکو کے  کیپسٹی چارجز  7 ارب سے اوپر کیوں گئے جس  پرآئیسکو چیف   نے  کہا کہ  معاملے پرسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام سے وضاحت  طلب کی جائے۔

چیئر مین نیپرا نے  آئیسکو کے کیپسٹی چارجز7ارب سے زائد ہونے پر جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا  یکم دسمبر تک مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں بصورت دیگر  ذمہ  داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ  سینٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی   نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Next Article
Exit mobile version