ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو 8 دسمبر تک اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی مزید توسیع نہیں ہوگی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جو 500 مربع گز سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی یا اس سے زیادہ کی گاڑی رکھنے والے ہیں وہ ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔
ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ جن کاسالانہ کمرشل بجلی کا بل 5 لاکھ سے زائد ہو وہ بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے مجاز ہیں۔ وہ افراد جن کی کاروباری آمدنی ٹیکس سال میں تین لاکھ سے تجاوز کر جائے،وہ بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔
چھ لاکھ سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار افراد کے لیے لازم ہے کہ سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔ سالانہ ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

