ای سی سی اجلاس، یوٹیلٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے یوٹیلٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں کپاس کی درآمد کی حوصلہ افزائی کےلیے تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے ای سی سی نے کپاس کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےقرض کو حکومتی قرض میں تبدیل کرنے کے معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی بیناری سے گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت کی مرمت کے لیے فنڈز کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News