زرمبادلہ کے ذخائر کی شطح برقرار، نہ کوئی نفع نہ کوئی نقصان

اسٹیٹ بینک آگ پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی حالیہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسماہ کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذخائر کی سظے اس ماہ مستحکم رہی ہے ۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 20.38 billion as of December 11, 2020. For details: https://www.bolnews.com/urdu/business/2020/12/770709/amp/ pic.twitter.com/pJ40TdOnDX
— SBP (@StateBank_Pak) December 17, 2020
رپورٹ کے مطابق 11 دسمبر تک مرکزی بینک کے زخائر 13 ارب 29 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر برقرار رہا جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 8 کروڑ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔
ملکی مجموعی زخائر کی مالیت 20 ارب 37کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہوگئےہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارتِ اقتصادی امور نے نومبر کیلئے بیرونی اقتصادی تعاون کی ماہانہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے فارن ریزرو میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے مطابق ملکی بیرونی آمدنی کی مد میں 45 فیصد اضافے کیساتھ 4.5 بلین ڈالرز موصول ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوطرفہ اور بین الاقوامی ڈویلپمینٹ ڈونرز سے رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا ہے جس کے بنیاد پر 1.9 بلین ڈالرز کی فراہمی جلد متوقع ہے۔
رپورٹ میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہحکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت کا مثبت رجحان برقرار رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

