Advertisement

‏رواں مالی سال میں تجارتی خسارے میں اضافہ

‏رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران گذشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارےمیں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارے میں 101 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 9 ارب 74 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ درآمدات میں اضافے  کے باعث بڑھا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جولائی سے نومبر تک  کے جاری کردہ تجارتی اعدادوشمار  کے مطابق  جولائی سے نومبر کے دوران 19 ارب 48 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

Advertisement

گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 19 ارب 17 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئی تھیں۔

نومبر 2020 کے دوران نومبر 2019 کی نسبت تقریبا 10 فیصد درآمدی بل بڑھاہے۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران 4 ارب 31 کروڑ ڈالر کی درآمدات رہیں جبکہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہی۔

‏اکتوبر 2020 کی نسبت گذشتہ ماہ برآمدات میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version