Advertisement

حکومت اور آئی آئی پیز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

پاور سیکٹر کےحوالے سے بڑی خوشخبری، حکومت اور آئی آئی پیز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔  معاہدے پر باضابطہ دستخط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد  ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی رو سے ہر آئی پی پی کا اپنا اپنا بورڈ بھی معاہدے کی منظوری دے گا۔  معاہدے سے ٹیرف اور آئندہ سالوں میں سرکلر ڈیٹ میں کمی آئے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اور آئی پی پیز دونوں  ملک کے وسیع تر مفاد میں کمپنیز کنٹریکٹ میں ترمیم پر رضامند ہوئے ہیں۔ کمپنیز پاور سیکٹر کے استحکام  کے لیے کنٹریکٹ میں ترمیم پر راضی ہوئیں۔

حکومت کمپنیز کی قرض خواہوں سے ازسر نومفاہمت کرائےگی اور  کمپنیز کو موجودہ سولر سائٹس پر اضافی پیداوار میں مدد کرے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا تھا   جس میں بجلی کے شعبے سے متعلق امور، اصلاحات اور تنظیم نو کے مجوزہ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

گردشی قرضوں کے معاملے اور آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت سمیت دیگر متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے  تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version