ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا

چیئرمین ایف بی آر کا نان فائلرز کو 1 کروڑ کی پراپرٹی خریدنے کی اجازت
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف بی آر نے رواں مالی سال جولائی تا جنوری ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ابتدائی ریونیو کلیکشن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
ایف بی آر نے جولائی تا جنوری 2570 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقر ر کردہ ہدف 2550 ارب روپے سے زائد ہے۔
پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو 2416 ارب روپے کے مقابلے میں 6.4 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
ایف بی آر نے ماہ جنوری کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیےہیں ۔
ماہ جنوری میں ریونیو نیٹ کلیکشن 364 ارب روپے رہا جبکہ مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا۔
مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ حاصل ہو اہے اور پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گراس ریونیو پچھلے سال کے 2464 ارب روپے کے مقابلے میں 2699 ارب روپے رہا اور دس فیصد اضافہ حاصل ہوا۔
رواں مالی سال اب تک 129 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 69 ارب روپے تھے۔ اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 87 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے ۔
ریفنڈز کی تیز تر ادائیگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایف بی آر مختلف صنعتوں کو درپیش لیکویڈیٹی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے۔
ریونیو حصول میں بہترین کارکردگی ملکی معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی نشاندہی کر تی ہے حالانکہ کووڈ 19 کی دوسری لہر کا بھی سامنا ہے۔
توقع ہے کہ ریوینو حصول میں معاشی ترقی کے باعث مزید بہتری آئے گی۔
ایف بی آر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے لیے بھر پور کوششیں کر رہا ہے ۔ ان کوششوں کے باعث مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
30 جنوری 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 20 ہزار ہو چکی ہےجو کہ پچھلے سال اس عرصہ تک 23 لاکھ 10 ہزار تھی۔
ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 9 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48.3 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 29.6 ارب روپے تھا۔
اس سال ٹیکس ادائیگی میں 63 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ایف بی آر نے 14 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں جنہوں نے گوشوارے داخل نہیں کیے یا صفر قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی ہے یا پھر اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات فراہم کی ہیں۔
ایف بی آر کے اس اقدام سے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ ایف بی آر ٹیکس قوانین کی تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

