Advertisement

پی ایس ایل2021، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست  دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی 17 ویں  اوور میں حاصل کرلیا۔

ملتان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صہیب مقصود 61 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جیمز ونس 5 اور کر لین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل  ملتان سلطانز نے ٹا س جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔

Advertisement

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز  محمد  حفیظ (60)کی نصف سنچری کی بدولت میں 6 وکٹوں کے نقصان 157 رنز بنائے تھے۔

ان کے علاوہ جو ڈینلی 31 اور سمت پٹیل 26 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ملتان کی جانب سے کارلوس براتھویٹ اور شاہنواز دھانی نے 2 ،2 جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version