Advertisement

اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع

کراچی کے کچھ بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی بینک کی جانب سے چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو  ATM کی بیلنس انکوائری سروس کے استعمال پر چارجز لگانے کے حوالے سےکوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض  چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں  بشرط یہ کہ وہ اسٹیٹ بینک کی  کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری
اسٹیٹ بینک نے بڑی خوشخبری سنادی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version