Advertisement

وزیر نجکاری کی اسٹیل ملز کی بحالی بروقت مکمل کرنے کی ہدایات

اسٹیل مل

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی جانب سے اسٹیل ملز کی بحالی کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری اور وزیر صنعت و پیداوارکی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔

اجلاس میں اسٹیل ملز کے ذمہ بینکوں اور دیگر یوٹیلیٹی واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی مشینری و دیگر اثاثہ جات کی تخمینہ رپورٹ سمیت پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان جیٹی اور راہداری کے استعمال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ہفتہ وار اجلاس میں سیکرٹری پرائیواٹائزیشن، سیکرٹری ایڈیشنل، سیکرٹری انڈسٹریز، چئیرمین پورٹ قاسم اتھارٹی اور چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version