Advertisement

رواں سال تجارتی خسارے میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارے میں اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارے میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ (جولائی سے مئی ) کے دوران تجارتی خسارہ 30.56 فیصد مزید بڑھ گیا  ہے جس کے بعد تجارتی خسارہ بڑھ کر 27.48 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ادارہ شماریا نے بتایا ہے کہ جولائی سے مئی کے دوران برآمدات میں 13.97فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،، جولائی سے مئی کے دوران 22ارب 56 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں ، گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 19.79ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

جولائی سے مئی کے دوران درآمدات میں 22.52فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،،جولائی سے مئی کے دوران 50ارب 4کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 40.84ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ جولائی سے مئی کے دوران 27ارب 48کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ، گذشتہ سال اس عرصہ میں 21ارب 5کروڑ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version