بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لئے نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے 7 ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لئے 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ ، 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔
اس ضمن میں نیپرا کا کہنا ہے کہ جون، جولائی ، اگست اور اکتوبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا جبکہ ستمبر، نومبر اور دسمبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جولائی 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔
نیپرا نے بتایا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا اور ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

