برآمدات کے لئے الیکٹرانک فارم کی شرط ختم کردی گئی

برآمدات کے لئے الیکٹرانک فارم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے برآمدات کے لئے الیکٹرانک فارم کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے برآمدی لین دین میں سہولت کے لئے ضوابط میں ترمیم متعارف کرا رہا ہے تاکہ پاکستانی برآمدکنندگان اور کاروباری افراد بزنس ٹو بزنس ٹو کنزیومر کے کامرس ماڈل پر ایمیزون، ای بے اور علی بابا سمیت بین الاقوامی ڈیجیٹل بازاروں تک اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں۔
اس سے پاکستانی کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع میسر ہوجائیں گے اور معاشی سرگرمی کو فروغ ملے گا۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

