Advertisement

بٹ کوائن کے خالق دنیا کا 15ویں امیر ترین شخص بن گئے

تصویر: روئٹرز/ ڈیوڈ میک نیو

بٹ کوائن کرنسی کے خالق ستوشی ناکاموتو دنیا کے 15 ویں امیر ترین آدمی بن گئے ہیں، حال ہی میں ہونے والے کرپٹو کرنسی کی قیمت میں اضافے کے باعث ستوشی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ستوشی کے کل اثاثوں کا تخمینہ 73 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔ ان اثاثوں کے بعد وہ وال مارٹ کے جم اور راب والٹن سے بازی لے گئے ہیں۔

اس مہینے بٹ کوائن کی قیمت 68 ہزار ڈالرز کی نئی سطح عبور کرگئی، یعنی اس کی قیمت میں پچھلے برس کے مقابلے میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔

ایک پیشگوئی کرنے والے فارمولے کے تحت اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ قیمت رواں سال ہی 1 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر جائے گی جس کے بعد ستوشی دنیا کے دس امیر ترین افراد میں شامل ہو جائیں گے۔

ستوشی نے ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے اپنے وژن کا اظہار پہلی بار 2008 میں شائع ہونے والے ایک وائٹ پیپر میں کیا تھا اور چند مہینے بعد جنوری 2009 میں اسے لانچ کر دیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب چین میں کرپٹو مائننگ کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، جس کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی) کی ترجمان مینگ وائی نے دارالحکومت بیجنگ میں آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بٹ کوائن مائننگ پر کڑی تنقید کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اِس اقدام سے توانائی میں کافی کمی ہوتی ہے جبکہ یہ کاربن کے اِخراج میں اضافے کا سبب بھی ہے۔

مینگ وائی کا کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی کی پروڈکشن اور تجارت سے انڈسٹری کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ این ڈی آر سی کمرشل مائننگ اور حکومت کے ملکیتی انڈسٹری بزنس کو مدّنظر رکھ کر کرپٹو مائننگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرے گی۔

مینگ کے اِس بیان کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 7 فیصد سے زیادہ کمی نظر آئی اور یہ ایک ہفتے سے زائد عرصے میں 60،889 ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئی۔ بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی ڈیجیٹل کرنسی ایتھر 8 فیصد کمی کے بعد دو ہفتوں کی بد ترین کمی سے  4،297 ڈالر کی سطح پر دیکھی جا رہی ہے۔

رواں سال چین میں کرپٹو کرنسی کے خلاف یہ دوسری بار کارروائی کی گئی ہے۔ ’نیچر کمیونیکیشنز‘ نامی جریدے کی اپریل میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 75 فیصد سے زائد بٹ کوائن مائننگ اکاؤنٹس چین میں ہیں۔

Advertisement

بٹ کوائن کی قدر میں گراوٹ کے باوجود رواں برس اس کی قیمت 110 فیصد اضافے سے 69،000 کی رکارڈ سطح کو چھو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version