Advertisement

ملک کی آئل ریفائنریوں نے تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دے دی

ملک کی آئل ریفائنریوں نے حکومت کو تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔

بول نیوز کے مطابق حکومت بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی کے بجائے درآمدی فرنس آئل کے استعمال پر زور دے رہی ہے جب کہ آئی پی پیز کو بھی مقامی ریفائنریز سے ایندھن خریداری کا نہیں کہا جارہا۔

مقامی سطح پر فرنس آئل کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے آئل ریفائنریز کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے اور اب  آئل ریفائنریوں نے تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

تیل کی فروخت کے حوالے سے اٹک آئل ریفائنری نے حکومت کو خط بھی لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 8 سے 10 روز کی رہ گئی ہے۔

متعلقہ خبر: کراچی والوں کے لئے بجلی مزید 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی

Advertisement

حکومت بڑی مقدار میں فرنس آئل درآمد کررہی ہے لیکن مقامی تیل ریفائنریوں سے فرنس آئل نہیں خریدا جارہا، اس کے علاوہ آئی پی پیز کو بھی مقامی ریفائنریز سے تیل خریداری کا بھی نہیں کہا جارہا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او اور کیپکو کو تیل کی خریداری کے احکامات جاری کئے جائیں۔ اگر تیل کی خریداری شروع نہ کی گئی تو ریفائنری بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبر: پٹرول پر ٹیکس کم کرنے سے عوام کو فائدہ ہوگا

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی گیس اور فرنس آئل کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، درآمدی فرنس آٗئل سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version