منی بجٹ: گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد: منی بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ بھی ختم ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ بھی ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ 1 ہزار سی سی کی گاڑیوں تک ٹیکس کی رعایت بھی ختم ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1 ہزار سی سی تک گاڑی مزید 5 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ امپورٹڈ 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوگی جبکہ ٹیکس چھوٹ اور مراعات ختم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ تیار، ملک بھر میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ
ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں ساڑھے 300 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے ترمیمی فنانس بل میں شیڈول 6 مکمل ختم یا ترامیم کیا جارہا ہے، چھٹے شیڈول کے خاتمے سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے، زیرو ریٹڈ سیکٹر سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ مکمل ختم کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جن اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم ہے ان پر بھی منی بجٹ میں سیلز ٹیکس 17 فیصد تک کئے جانے کا امکان ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا اور کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 12 جنوری 2022 سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے جبکہ بجٹ کو کابینہ سے منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

