Advertisement

وزارت توانائی نے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ عدالتی حکم کو قرار دے دیا

کراچی  کے مختلف علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹوں تک  گیس  کی لوڈشیڈنگ کی  وجہ سامنے آگئی۔

وزارت توانائی نے کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ عدالتی حکم کو قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزارت توانائی  کا کہنا تھا کہ  ہر سردیوں میں سوئی گیس کپمنیاں چند صنعتی شعبوں پر گیس کی لوڈشیڈنگ کر کے ترجیحی سیکٹرز (بشمول گھریلو صارفین) کو گیس فراہم کرتی تھیں۔

وزارت توانائی کا مزید کہنا ہے کہ اس سال سندھ ہائی کورٹ نے سوئی کمپنی کو صنعتی صارفین کی لوڈشیڈنگ پر اسٹے آرڈر  جاری کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کراچی کو گیس کی فراہمی میں مشکل کا سامنا ہے۔

وزارت توانائی نے اپنے بیان میں  صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم معزز عدالت میں اپنا موقف اگلی تاریخ پر بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سرد موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹوں کی گیس لوڈ شیڈنگ کے سبب شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version