Advertisement

مختلف قسم کے ٹیکسز صنعت کے پھیلاؤ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں، ہوزری مینوفیکچررز

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد اعظم خان کر رہے تھے۔

سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی جبکہ اس موقع پر شہزاد اعظم خان کا کہنا تھا کہ مختلف قسم کے ٹیکسز صنعت کے پھیلاؤ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔

سربراہ وفد شہزاد اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ نت نئے ٹیکسز سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے لہذا ٹیکسوں کو یکجا کیا جائے جبکہ صوبائی وزیر نے ہوزری مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کی سہولت کے لئے رائیونڈ مانگا روڈ کو بہتر کیا جائے گا جبکہ صوبائی وزیر نے رائیونڈ مانگاروڈ کو انڈسٹریل زون ڈیکلیئرکرنے اور روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کا پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تمام علاقوں میں واسا ریٹ کو یکساں کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے اور انڈسٹری میں مشینوں پر کام کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال کی روک تھام کے لئے بھی لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

Advertisement

صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹیکسوں کو یکجا کیا جا رہا ہے، انڈسٹری کو تربیت یافتہ لیبر کی فراہمی کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔

وفد میں ایگزیکٹو ممبرز ایم آئی خرم، شیخ ظفر محمود، محمد امان اللہ خان اور دیگر شامل تھے جبکہ سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر واصف خورشید، ایڈیشنل سیکرٹری کامرس،ڈی جی انڈسٹریز، سی ای او پیڈمک اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version