Advertisement

وفاقی حکومت کا صوبائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت  نے صوبائی ترقیاتی منصوبوں  کے لیے فنڈز فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع منصوبہ بندی کمیشن کا کہنا ہے کہ  خالصتاً صوبوں کے منصوبوں کو وفاقی حکومت فنڈز فراہم نہیں کرے گی۔ وفاقی حکومت صوبوں کے صرف قومی منصوبوں  کے لیے فنڈز فراہم کرے گی۔

ہر سال وفاقی ترقیاتی پروگرام میں سے 100 سے 150 ارب روپے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں  کے لیے رکھے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  این ایف سی ایوارڈ 2010 میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا جس پر  ابھی تک عمل نہیں ہوا۔ حکومت 18 ویں ترمیم کے بعد بھی صوبوں کی ترقیاتی اسکیموں فنڈز دیتی رہی ہے۔

ذرائع منصوبہ بندی کمیشن  کا کہنا ہے کہ صوبوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ ایکنک اور قومی اقتصادی کونسل میں لیجایا جائے گا۔قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود  ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version