Advertisement

مہمند ڈیم اور ہائڈرو پاور منصوبوں کیلئے 180 ملین ڈالرز کی منظوری متوقع

اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے  مہمند ڈیم  اور ہائڈرو  پاور منصوبوں کیلئے 180 ملین ڈالرز  کی منظوری متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر اسلامی ترقیاتی  بینک نے  وفد کے ہمراہ  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر سے ملاقات کی جس میں جاری سماجی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا کہ بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی جانب سے 18 دسمبر کو مہمند ڈیم اور ہائڈرو  پاور منصوبوں  کے لیے 180 ملین ڈالرز کی منظوری متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے اس سے قبل اپریل 2021 میں کوڈ 19 ویکسین سپورٹ  کے لیے 72.5 ملین ڈالرز کی منظوری دی جاچکی ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے صدر اسلامی ترقیاتی  بینک  سے پاکستان میں لانگ ٹرم فنانس آپریشنز میں معاونت پر زور  دیا جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین  دہانی کروائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version