دو روز میں ڈالر میں بڑی کمی

کراچی: گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر 1 روپے 73 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر پر 1 روپے تک کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں روپیہ تگڑا، ڈالر 73 پیسے سستا
گزشتہ روز کے اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 110 تک ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News