حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا اور رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19 فیصد کی سطح عبور کر گیا جبکہ ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ نہیں کہتے مہنگائی نہیں لیکن پچھلے سال سے کم ہے، ترجمان وزارت خزانہ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور دال چنا کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کے ساتھ 160 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ دال ماش 25 روپے فی کلو اضافہ سے 270 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مسور کی دال 40 روپے اضافہ کے ساتھ 220 روپے فی کلو، دال مونگ 40 روپے مزید اضافے سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ سفید چنا موٹا، 250 روپے فی کلو اور سفید چنا باریک 180 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
بیس کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے، چاول باسمتی پرانا 10 روپے اضافے کے بعد 190 روپے فی کلو میں فروخت پورہا ہے جبکہ چینی 95 روپے فی کلو اور انڈے 10 روپے اضافہ کے بعد 190 روپے فی درجن میں فروخت کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے، ناصرحسین شاہ
علاوہ ازیں ڈبہ پیک دودھ 160 روپے فی لیٹر اور کھلا دودھ 150 روپے فی کلو کا ہوگیا ہے جبکہ دہی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
اسی کے ساتھ ہی بیف ہڈی 650 روپے فی کلو اور بیف بغیر ہڈی یا قیمہ 750 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مٹن 1350 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 185 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ برینڈڈ کوکنگ آئل 409 روپے فی لیٹر اور برینڈڈ گھی 400 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

