Advertisement

حکومت کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار ٹن رعایتی قیمت آٹے کی سپلائی

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار ٹن رعایتی  قیمت آٹے کی سپلائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے راولپنڈی ریجن کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار ٹن رعایتی  قیمت آٹے کی سپلائی کر دی ہے۔

راولپنڈی ریجن میں گوجرخان سے کہوٹہ راولپنڈی تک 70سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورموجود ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریجنل منیجر راجہ ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ رعایتی قیمت آٹے کی 20کلو کی بوری 950روپے میں دی جارہی ہے۔رعایتی قیمت آٹے کی 100بوریاں  ہر اسٹور پر مہیا کر رہے ہیں۔

راجہ ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ حکومت فی بوری 400 روپے سے زائد کی رعایت دے رہی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رعایتی قیمت آٹے کی سپلائی 2ماہ سے بری طرح متاثر تھی۔ شہری مہنگے داموں 20کلو کی بوری خریدنے پر مجبورتھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی سے قبل 20 کلو کی تیسری کوالٹی کے آٹے کی بوری 1600 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version