Advertisement

ایف بی آر پراپرٹی ویلیوایشن، رہائشی علاقوں میں 8 تا 13 فیصد ریلیف کا امکان

ایف بی آر کی نئی پراپرٹی ویلیوایشن میں اکثریتی رہائشی علاقوں میں 8 تا 13 فیصد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک کے 38 شہروں کے  لیے پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر شہر کے کمرشل علاقوں  کی ویلیوایشن میں 3 تا 7 فیصد ردو بدل کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  گزشتہ ویلیوایشن پر اعتراضات کے بعد صرف اکثریتی رہائشی علاقوں میں 8 تا 13 فیصد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  پوش علاقوں کے کمرشل ایریا زکی عمارتوں اور پلاٹوں کی ویلیو میں فرق 4 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔ پلاٹوں، گھروں ، کمرشل عمارتوں اور فلیٹوں کی نئی مارکیٹ ویلیو ہر شہر میں مختلف ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برلب سڑک کمرشل عمارتوں اور پلاٹوں کی مارکیٹ ویلیو الگ سے تیار کی گئی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد اور مردان میں برلب سڑک پلاٹوں اور عمارتوں کی گزشہ ویلیو میں کوئی فرق نہیں رکھا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن کے لیے صوبائی لینڈ ریونیو محکموں سے بر لب سڑک ایریاز کی نئی نیوی گیشن لی گئی ہے۔

ایف بی آر رواں ہفتے مرحلہ وار نئی ویلیوایشن جاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version