Advertisement

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے تمام مسائل حل کراؤں گا، رضا باقر

اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کے تمام مسائل وہ حل کروائیں گے۔

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے  چئیرمین طارق وزیرعلی کی سربراہی میں گورنر آف اسٹیٹ بنک رضا باقر سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں اسٹیٹ بینک کے گورنر نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے، رضا باقر نے کہا کہ بینک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اکاؤنٹس منجمد نہیں کرینگے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایسن کی ملاقات کروائنگا جس میں تمام معاملات حل ہو جائنگے.

 چئیرمین ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے رضا باقر کو بتایا کہ بینکوں کی جانب سے آُئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے جس سے آئل مارکیٹنگ کا شعبہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے.

Advertisement

 طارق وزیر علی نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں تقریباً 18 ملین میٹرک ٹن پٹرول اور ڈیزل کا استعمال کیا گیا ہے، پاکستان میں دیگر ممالک کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت کم ہیں۔

    ملاقات میں سینئر وائس چئیرمین طارق محمود, وائس چئیرمین احسن مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Next Article
Exit mobile version