Advertisement

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد

خسارے میں چلنے والی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز

فیڈرل بورڈ آر ریونیو نے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

مسلسل مالی خسارے کا شکار قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آر ریونیو نے ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینکس اکاؤنٹ منجمد کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیے: یورپی یونین کا پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کی جانے والی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمے فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب 50 کروڑ روپے واجب الادا تھے۔

ایف بی آر نے عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے ملک بھر کے سرکاری و نجی بینکوں میں 50 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

مزید پڑھیے: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کے بعد پی آئی اے نے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کردیئے ہیں۔ 4 ارب روپے کی وصولی کے بعد ہی پی آئی اے کے اکاؤنٹس فعال کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کئی برسوں سے مسلسل خسارے میں ہے، بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کے بعد قومی ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی مشکل ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version