Advertisement

رواں ہفتے کاروبار کا مثبت رجحان ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ڈالر سمیت سیگر کرنسیز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں رواں ہفتے کاروبار کا مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کاروبار کا مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا جبکہ 100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 763 پر بند ہوا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 220 رہی جبکہ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 45 ہزار 206 ریکارڈ کی گئی۔ بازار میں ایک ہفتے کے دوران 1.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کی ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 44 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 74 ارب بڑھ کر 7 ہزار 846 ارب روپے ہوگئی۔

ڈالر

دوسری جانب ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہوگیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 176.67 روپے سے کم ہوکر 176.07 روپے پر بند ہوا۔

رواں ہفتے میں انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوا جبکہ رواں ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179.50 روپے سے کم ہوکر 178 روپے کا ہوگیا ہے۔

دیگر کرنسیز

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں یورو 2 روپے اضافے سے 203.50 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ پاؤنڈ 2.50 روپے مہنگا ہوکر بلند ترین سطح 243.50 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں رواں ہفتے امارتی درہم 1 روپے کمی سے 49.80 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 35 پیسے کمی سے 46.95 روپے کا ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version