Advertisement

ای سی سی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا۔

واضح رہے کہ  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان  تھا جس سے قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے 4 ارب روپے اور نئی مردم و گھر شماری  کے لیے5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری کا امکان تھا۔

Advertisement

مزیدپڑھیئے: ای سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری

ای سی سی اجلاس میں داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز  کے لیے معاوضے کا اعلان بھی متوقع تھا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 6 کروڑ  روپے کی منظوری متوقع تھی ۔

ای سی سی  اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لیا جانا تھا جبکہ ربی سیزن کے لیے یوریا کی ضروریات اور تمباکو کی کم از کم  قیمت کا تعین بھی کرنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version