Advertisement

خیبر پختونخوا کے بعد کوئٹہ میں بھی ایل پی جی مہنگی

خیبر پختونخوا کے بعد صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ایل پی جی مہنگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں 300 سے 350  روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد  گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈرز 1700 سو سے 2000 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

اس سےقبل  خیبرپختونخوا میں بھی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 15 کلو  کے گھریلو گیس سلنڈرکی قیمت میں 200 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

Advertisement

خیبرپختونخوا میں فی کلو گیس 200 سے 220 روپے تک فروخت ہورہی ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل  بھی ہوتی ہیں۔

ڈیلرز کا  کہنا ہے  گھریلو صارفین گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باعث ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ مانگ میں اضافے اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پشاور میں تین دن تک ایل پی جی کے پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے گیس  کی شارٹیج ہوئی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تو گیس مہنگی کردی  گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version