Advertisement

پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے پانچ سالہ ریکوری روڈ میپ پیش

PIA announces 7 more flights to Saudia Arab from Pakistan

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے پانچ سالہ ریکوری روڈ میپ پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت پی آئی اے کارپوریٹ بزنس پلان کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان سمیت اعلیٰ  حکام  نے شرکت کی۔

آئی اے ٹی اے کے کنسلٹنٹ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ  پی آئی اے کارپوریٹ بزنس پلان 2022-26 پی آئی اے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور کارپوریٹ حکمت عملی بھی اس پلان کا حصہ ہے۔پاکستان میں ڈومیسٹک مارکیٹ سمیت بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کنسلٹنٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ  پی آئی اے نیشنل فلیگ کیریئر ہے اور اسے عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ  پی آئی اے کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانے  کے لیے پر عزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version