Advertisement

5جی کی نیلامی کے لیے ایڈوائزری کمیٹی قائم

5 جی ٹیکنالوجی پاکستان میں کب آئے گی؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتادیا

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی لائسنس نیلامی کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں 5جی ایڈوائزری کمیٹی 13 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز، وزیر صنعت و پیداوار اور مشیر تجارت و سرمایہ کاری شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں وزارت خزانہ، آئی ٹی اور قانون کے سیکریٹریز، ممبر ٹیلی کام ،چیئرمین پی ٹی اے اور فریکیونسی ایلوکیشن بورڈ کے ممبر بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیے: امریکا میں محدود سطح پر 5 جی کے اجراء کے باوجود پروازیں منسوخ

Advertisement

کمیٹی سے متعلق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ کمیٹی عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں دستیاب اور استعمال ہونے والے اسپیکٹرم کا جائزہ لے گی۔

امین الحق نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی 5جی سروسز شروع کرنے کے لئے اسٹریٹجی پلان کے جائزے کے بعد اس کی منظوری دے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹریٹیجی پلان کے لئے اسٹیک ہولڈرز خصوصاً ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی مشاورت کی جائے گی، ٹیلی کام سیکٹرز کیلئے اصلاحات و مراعات کے معائنے کے بعد اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سید امین الحق نے مزید کہا کہ کمیٹی کنسلٹنٹ کی تجاویز کی روشنی میں 5 جی اسپیکٹرم نیلامی کے طریقہ کار کی منظوری بھی دے گی۔

مزید پڑھیے: اوپو کے سستے ترین 5 جی فون مارکیٹ میں آنے کو تیار

وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 جی اسپیکٹرم نیلامی میں ٹیلی کام سیکٹرز کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے قابل عمل بنایا جائے گا۔

Advertisement

امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹیل پاکستان وژن کے تحت 5 جی ایکو سسٹم کا قیام عوام اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے اہم ہے، کوشش ہے کہ دسمبر 2022 یا جنوری 2023 تک ملک میں فائیو جی سروسز کا آغاز کردیا جائے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام نے کہا کہ ابتدائی طور پر ملک کے 5 بڑے شہروں میں فائیو جی سروس شروع کی جائے گی۔

سید امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹرز پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ سے کچھ مشکلات پیدا ہوئی ہیں،اصولی طور پر ٹیلی کام سیکٹرز کو جتنی مراعات دی جائیں، ملک کو اتنا زیادہ ریونیو حاصل ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version