پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرائے بڑھانے پر غور

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے ہنگامی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کسٹم حکام کے چھاپوں پر احتجاج کیا گیا۔
ٹرانسپورٹرز نے نیشنل ہائی وے پر ہونے والی ڈکیتیوں کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نےمطالبہ کیا کہ لانگ مارچ اور دھرنوں کی وجہ سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔
اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ کارپوریشن کی طرف سے ٹرانسپورٹ اڈوں کو تنگ نہ کیا جائے۔
ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کا فیصلہ یکم مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

