Advertisement

ڈریپ نے پیراسیٹا مول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرلی

ڈریپ نے پیراسیٹا مول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرلی

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے بخار کی دوا پیراسیٹا مول کی قیمت بڑھانے کی حامی بھرلی ہے۔

پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور کا کہنا ہے کہ ڈریپ پیراسیٹا مول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے فی ٹیبلٹ مقرر کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈریپ حکام کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈریپ پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی۔

قاضی محمد منصور دلاور کا کہنا ہے کہ دوا ساز اداروں نے پیراسیٹامول کی قیمت ساڑھے تین روپے فی گولی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ پیراسیٹامول کے خام مال کی قیمت میں 4 سے 5 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

پی پی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ پیراسیٹامول کے مختلف برانڈز کی قلت پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے ہوئی ہے، اگر خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس نا ہٹایا گیا تو ہڑتال کرنے جا رہے ہیں۔

قاضی محمد منصور دلاور کا کہنا تھا کہ خام مال پر سیلز ٹیکس سے ادویات کی پیداواری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوجائے گا جبکہ حکومت ادویات کے خام مال پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے اپنے تمام وعدوں سے پھر گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خام مال پر سیلز ٹیکس سے پاکستان میں ادویات کی لا محالہ قلت پیدا ہوگی اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version