Advertisement

ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے کرنے کے باوجود ہمیں شکار بنایا جارہا ہے، شوکت ترین

ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے کرنے کے باوجود ہمیں شکار بنایا جارہا ہے، شوکت ترین

ایف اے ٹی ایف کے مطالبات پورے کرنے کے باوجود ہمیں شکار بنایا جارہا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف کے 28 میں سے 27 مطالبات پورے کرنے کے باوجود ہمیں شکار بنایا جارہا ہے۔

سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کی، جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کے 28 میں سے 27 مطالبات ہورے کر دیے ہیں لیکن ہمیں شکار بنایا جارہا ہے اور پریشر ڈالے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں کہ اگلے جائزے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال لیں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ نگراں حکومت میں ہم فیٹف کی گرے لسٹ میں گئے جبکہ پچھلی حکومت میں ہم وائٹ لسٹ میں تھے۔ فیٹف میں صرف ہمیں ایک ٹرانزیکشن کرنی ہے بس۔

گزشتہ حکومت کے اقدامات کی ہی وجہ سے ہم نگراں حکومت میں گرے لسٹ میں گئے۔ امید ہے اگلے سیشن میں ہم گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ڈیڑھ دو سال کی کارکردگی پر گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ہم نے 27 اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارے مخالف ممالک سیاسی ایجنڈے کے تحت ہماری مخالفت کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملک کی برآمدات  میں 25 سے 28 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کو کم کیا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ ہم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ کیا۔آپ کہیں پٹرول امپورٹ کرنا بند کریں تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

Advertisement

دو ارب ڈالر کی کورونا ویکسین خریدی گئی۔ہم نے چینی، گندم امپورٹ کی جس کے باعث امپورٹ میں اضافہ ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف جنوری میں امپورٹ بل میں 1.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ ہم نے سی بی یوز پر ڈیوٹی بڑھائی جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version