Advertisement

پاور پلانٹس کیلیے کوئلہ خریداری میں بڑے پیمانے پر پیسے بنانے کی شکایات ملی ہیں، چیئرمین نیپرا

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ پاور پلانٹس کیلیے کوئلہ خریداری میں بڑے پیمانے پر پیسے بنانے کی شکایات ملی ہیں۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کوئلے کی قیمت کے نئے طریقہ کار سے متعکق درخواستوں پر سماعت کی گئی۔

نجی کمپنیوں کے سوال پر چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ ہم نے کوئلے کی قیمت کے نئے طریقہ کار پر کنسلٹنٹ کی خدمات لیں تھیں، اس کے علاوہ ہمیں حکومت کی طرف سے بھی کوئلے کی قیمت پر غور کرنے کا کہا گیا۔

سیمنٹ انڈسٹری حکام نے موقف اپنایا کہ ان کے کوئلے کی فراہمی کے لیے کسی کمپنی کے ساتھ طویل مدت کے خریداری معاہدے نہیں ، فیکٹریاں کوئلے کی اسپاٹ خریداری کرتی ہیں جس کی لاگت کافی کم ہوتی ہے۔

نیپرا حکام نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری کم قیمت پر معیاری کوئلہ خریداری کرتی ہے، کوئلے کی قیمت کم ہو گی تو صارفین کو ریلیف ملے گا لیکن گزشتہ 3 سال میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس نے صارفین کو کوئی ریلیف نہیں دیا، نیپرا چاہتا ہے کہ طویل مدت کے ساتھ اسپاٹ خریداری کا طریقہ کار بھی اختیار کیا جائے تاکہ صارفین کو ریلیف ملے۔

Advertisement

نجی کمپنیوں نے موقف اختیار کیا کہ کوئلے کی قیمت اے پی آئی معیار کی انڈیکس کے تحت طے ہوتی ہے، اگر کوئلے کی قیمت میں کمی ہو گی تو صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، کوئلے کے پاور پلانٹس کو بجلی کی خریداری کے معاہدوں کے مطابق صرف 10 فیصد تک اسپاٹ خریداری کی اجازت ہے۔

کمپنیوں نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پہلے ہی نقصان میں کام کر رہے ہیں، کوئلے کی کلیئرنس میں تاخیر پورٹ اتھارٹیز کے باعث ہوتی ہے لیکن بندر گاہ میں کوئلے تاخیر سے اٹھانے پر جرمانے کی قیمت ہمیں نہیں دی جا رہی۔

چیئرمین نیپرا نے نجی کمپنیوں کے اعتراض پر ریمارکس دیئے کہ نجی کمپنیوں نے یہ معاملہ کبھی نیپرا کے سامنے نہیں اٹھایا، اگر ایسی صورت حال ہے تو کمپنیاں اپنی درخواست لے کر آئیں۔

چیئرمین نیپرا نے نجی کمپنیوں سے مکالمے کے دوران کہا کہ ہم آپ کو کوئی چیز تبدیل کرنے کا نہیں کہہ رہے، ہمارا کہنا اتنا ہے کہ کوئلے کی قیمت میں کمی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے۔

دوران سماعت کوئلے کے عالمی ماہر کی جانب سے رائے دی گئی کہ اعلی معیار کوئلے کا انڈیکس زیادہ ہے مگر اس سے تھوڑا سے کم معیار کوئلے کا انڈیکس خاصا نیچے ہے ، بھارت پاکستان سے 100 ڈالر سے کم لاگت پر کوئلہ خریداری کر رہا ہے، پاکستان بھی بھارت اور چین کی طرح کم معیار کوئلے کی انڈیکس کو قیمت کے تعین کے لئے استعمال کرے۔

عالمی ماہر کے جواب میں نجی کمپنیوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کو آر بی ٹو معیار کا کوئلہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ، کوئلے کے سپلائرز کو فوری طور پر تبدیل بھی نہیں کر سکتے۔

Advertisement

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کوئلے کی خریداری میں بڑے پیمانے پر پیسے بنانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ، ہم آپ کے ساتھ سختی نہیں کرنا چاہتے تاہم آپ کو بھی تعاون کرنا ہو گا ، ہمیں آپ کی طرف سے سنجیدہ کوششیں اور تعاون نظر آنا چاہیے۔

توصیف فاروقی نے مزید کہا کہ نیپرا صارفین کو سستی بجلی فراہمی کیلئے قائم کیا گیا ہے، نیپرا اپنا مینڈیٹ پورا کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version