Advertisement

10 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ 8 ارب 95 کروڑ روپے میں نیلام

ریلوے

محکمہ ریلوے نے 10 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ 8 ارب 95 کروڑ میں نیلام کر دی۔

نجی شعبے نے 19 مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کے لئے مجموعی طور پر 17 ارب 10 کروڑ 64 لاکھ روپے کی بڈ جمع کرائی، ریلوے انتظامیہ نے 10 ٹرینوں کی بڈز کو تسلیم کر لیا ہےـ۔

نیلامی کے عمل سے مجموعی طور پر 8 ارب 95 کروڑ کی رقم حاصل ہوگی۔

ریلوے حکام نے کامیاب اداروں کو لگائی گئی بولی کی 10 فی صد رقم بطور ایڈوانس ایک ماہ میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ ریلوے نے جن مسافر ٹرینوں میں کمرشل مینجمنٹ نیلام کی ہے ان میں گرین لائن، شالیمار ایکسپریس اور تیزگام جیسی کامیاب ٹرینیں شامل ہیں۔

Advertisement

سرکاری دستاویزات میں راولپنڈی سے کراچی چلنے والی گرین لائن کی کمرشل منیجمنٹ 2 ارب 5 کروڑ، 20 لاکھ، تیزگام 2 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ اور شالیمار ایکسپریس ایک ارب 73 کروڑ 60 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی ہے۔

بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کی کمرشل انتظامیہ ایک ارب 25 کروڑ 20 لاکھ روپے، سبک خرام ریلوے کار،راول ایکسپریس اور تھل ایکسپریس 33،33 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

محکمہ ریلوے کو موسی پاک ریل کار کی کمرشل منیجمنٹ کی نیلامی سے 26 کروڑ 80 لاکھ روپے، موئنجوداڑو ایکسپریس سے 9 کروڑ روپے اور راوی ایکسپریس سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ ریلوے مجموعی طور پر 33 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version