Advertisement

تبدیلی سرکار نے بچوں کے دودھ کو بھی نہ بخشا، بڑا اضافہ

تبدیلی سرکار میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جبکہ بچوں کے دودھ میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر میں مہنگائی کا سونامی بے قابو ہوگیا ہے جبکہ مہنگائی کے سونامی نے معصوم بچوں کے دودھ کو بھی نگل لیا ہے۔ فارمولا پاؤڈر دودھ پر 17 فیصد جی ایس ٹی اور 3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس لگا دیا ہے۔

بچوں کے فارمولا پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 650 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 900 گرام فارمولا پاؤڈر دودھ کا ڈبہ 3124 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آئل، گھی، صرف، صابن، شیمپو اور مصالحہ جات سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے درجہ اول اور دوئم کے مختلف گھی اور آئل کی قیمت میں اوسطاً 70 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ صرف جنوری 2022 میں 0.39 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version