بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

بھارتی روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھارتی روپے کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اپنی ضروریات کا دو تہائی سے زیادہ تیل درآمد کرتا ہے اور قیمتوں میں اضافے سے اس کاتجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے۔
آج کاروبار کے آغاز میں بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی اب تک کی کمزور ترین سطح 76.96 تک چلاگیا تھا جو اس وقت 76.86 پر ٹریڈ کر رہاہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 76.16 پر بند ہواتھا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

