ایف بی آر نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی

تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی حد
لاہور: ایف بی آر نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اکاؤنٹ سے 24 کروڑ 71 لاکھ کی ریکوری کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ریکوری کمشنر اپیل کی طرف سے فیصلہ حق میں آنے پر کی گئی ہے۔
لاہور بورڈ نے سال 2018 ,2019 اور 2020 میں کم ٹیکس جمع کروایا تھا جبکہ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی جانب سے لاہور ایجوکیشن بورڈ کے آڈٹ کے بعد 24 کروڑ 71 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
لاہور ایجوکیشن بورڈ نے کمشنر کی جانب سے عائد ٹیکس کے خلاف اپیل کررکھی تھی جبکہ کمشنر انفورسمنٹ ارم شبیر کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور بورڈ میں حبیب بینک کی برانچ سے ریکوری کی ہے۔
ریکوری ٹیم میں ایڈیشنل کمشنر کاشف اظہر، ڈپٹی کمشنر نعیمہ شمائل، انسپکٹر وقاص احمد اور سپریٹنڈنٹ کاشف چھینہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

