Advertisement

حکومت کی پیٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری

حکومت نے پیٹرول اور بجلی کے بعد  قوم کے لیے ایک اور ریلیف پیکج کی تیاری کرلی۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت  نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینےکا منصوبہ بنایا ہے جس کی آئندہ ہفتے ای سی سی کے اجلاس میں  منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب28 کروڑ روپےکا رمضان ریلیف پیکج دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

پیکج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے جس میں سب سے زیادہ سبسڈی گھی کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ  گھی کے لیے 4 ارب 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے، آٹے پر 2ارب 53 کروڑ 40 لاکھ  روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  رمضان المبارک میں چینی پر 75کروڑ روپے کی سبسڈی جبکہ باسمتی چاول پر ڈھائی کروڑ اور سیلہ چاول پرایک کروڑ  روپے کی سبسڈی کی   تجویز دی گئی ہے۔

ٹوٹا چاول پر3 کروڑ 60 لاکھ، دال چنا پر3 کروڑ، دال مسورپر3 کروڑ  اور سفید چنے پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت دیگر اشیاء پر 76 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version