وزیر خزانہ شوکت ترین کی غلط ٹوئیٹ پر وضاحت

موجودہ سیاسی حالات کا دباؤ یا وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر صنعت خسرو بختیار کی لاعلمی، شوکت ترین نے غلط ٹوئیٹ پر وضاحت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غلط ٹوئیٹ کی۔
بعد ازاں وزیر خزانہ کو غلطی کا احساس ہونے کے بعد درستگی کا بھی ٹوئیٹ کردیا۔
وزارت صنعت سے جاری بیان میں وزیر صنعت نے وزیر خزانہ کی تقلید کرتے ہوئے جنوری کے اعدادوشمار کو فروری کے اعداد و شمار کے طور پر بتایا۔
AdvertisementLittle correction- LSM for January not February reported as 8.2%*
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) March 18, 2022
جنوری میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 8.2 فیصد اضافے کو فروری کا بتایا گیا ۔
غلطی کا احساس ہونے پر وزیر خزانہ نے درستگی کی اور وزیر صنعت نے ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

